Read and download the authentic Subha o Sham Azkar (Morning & Evening Duas) with Arabic, Urdu translation, and PDF. Easy, simple, and Sunnah-based daily azkar for protection.
Subha o Sham Azkar
صبح و شام کے اذکار ہر مسلمان کی روز مرّہ کی حفاظت، برکت اور روحانی سکون کا بہترین ذریعہ ہیں۔ یہ وہ دعائیں ہیں جو رسول اللہ ﷺ نے ہمیں صبح اور شام پڑھنے کی تعلیم دی تاکہ ہم اللہ کے ذکر میں رہیں اور شیطان، پریشانی اور ہر قسم کی آفت سے محفوظ رہیں۔
ضیت بالله دعا کی فضیلت
نبی ﷺ نے فرمایا:
“جو شخص صبح اور شام یہ دعا پڑھے:
رَضِيتُ بِاللّٰهِ رَبًّا وَبِالْإِسْلَامِ دِينًا وَبِمُحَمَّدٍ نَبِيًّا
تو اللہ اس کے لیے جنت کو لازم کر دیتا ہے۔”
— سنن ابوداؤد 5072 — صحیح سند
سید الاستغفار (جنت کی ضمانت)
نبی ﷺ نے فرمایا
“جو صبح یقین کے ساتھ سید الاستغفار پڑھ لے اور شام سے پہلے مر جائے تو جنت میں جائے گا…”
— صحیح بخاری 6306

